پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جنید عابر کی غزلیں — Junaid Aabir Ghazals

جنید عابر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اس نے بولا مرا گزارہ نئیں (غزل)

اس نے بولا مرا گزارہ نئیں

میں نے جانے دیا پکارا نئیں

اس نے اس طرح سے کیا برباد

میں نے خود کو کبھی سنوارا نئیں

پھر تو کچھ بھی نہیں ہمارا یار

وہ بھی سچ میں اگر ہمارا نئیں

ایسے جھٹکا ہے اس نے ہاتھ مرا

جیسے ملنا کبھی دوبارہ نئیں

اس سے دوری بڑھا رہا ہوں مگر

اس کو دل سے ابھی اتارا نئیں

میں تو حاضر تھا جان دینے کو

لیکن اس نے مجھے پکارا نئیں

گرنا بنتا ہے اب جنیدؔ مرا

اب کسی کا مجھے سہارا نئیں

بے انتہا جلے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے (غزل)

بے انتہا جلے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے

رنج و الم بڑھے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے

کچھ بھی تو تیری یاد میں اچھا نہیں رہا

ہم در بہ در پھرے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے

چشم تلاش سے بھی تو آگے نکل گیا

ہم تو وہیں کھڑے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے

مخصوص اک مدار میں رہتے تھے سادہ دل

باہر نکل پڑے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے

ہم کو تری تلاش بڑی سخت جان ہے

دن رات رو رہے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے

وہ راستہ کہ جس کی نہ منزل کا کچھ پتا

اس پر بھی ہم چلے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے

کل شب ترے وصال کی امید بھی گئی

پھر اشک خوں بہے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے

عابرؔ یقین قلب سے اک بارگاہ میں

ہم بارہا جھکے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے

مزید غزلیں از جنید عابر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں