پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جوش ادیب کی غزلیں — Josh Adeeb Ghazals

جوش ادیب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنی محبت عام نہ کرنا (غزل)

اپنی محبت عام نہ کرنا

ایسا کوئی کام نہ کرنا

اک دن تیرے ہو جائیں گے

ایسا خیال خام نہ کرنا

کام کرو تو کام بہت ہیں

ایسا ویسا کام نہ کرنا

بات عدو کی کوئی سن کر

عشق کو تو بدنام نہ کرنا

لوٹ کے آنا گھر کے بدھو

رستے ہی میں شام نہ کرنا

جوشؔ یہ کہہ دو ان آنکھوں سے

کوئی قتل عام نہ کرنا

ہوتا ہے تجھے دیکھ کے خوش عربدہ جو بھی (غزل)

ہوتا ہے تجھے دیکھ کے خوش عربدہ جو بھی

اے دوست محبت کی ہری شاخ ہے تو بھی

ہر روز یہاں قتل کی سنتے ہیں کہانی

ارزاں ہے مرے شہر میں انساں کا لہو بھی

ممکن ہے عداوت میں کمی آ گئی اس کی

اب پوچھنے بیٹھا ہے مرا حال عدو بھی

اے ماہ جبیں ماہ لقا جوشؔ کے لب سے

دنیا نے سنا سن لے مرے حال کو تو بھی

مزید غزلیں از جوش ادیب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں