جان البرٹ پال نادر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کیا ہوا دل حزیں گر خوشی گزر گئی (غزل)
کیا ہوا دل حزیں گر خوشی گزر گئی
غم اگر چلا گیا جنس معتبر گئی
اک تمہارے عشق سے کس قدر ضرر ہوا
دل گیا جگر گیا دوربیں نظر گئی
حسرت مدام ہی زندگی کی جان ہے
آدمی ہی مر گیا آرزو جو مر گئی
دوسروں پہ منحصر ناخدا کے منتظر
دیکھ مجھ نحیف کی ناؤ پار اتر گئی
دشمنی کو بھول کر بیکسی پہ رو دیا
جب رقیب کی نظر میری قبر پر گئی
فاتحہ کو ہاتھ اٹھا کر دعائے مغفرت
نعش نادرؔ حزیں قبر میں اتر گئی
مزید غزلیں از جان البرٹ پال نادر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں