پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جوہر رانا کی غزلیں — Johar Rana Ghazals

جوہر رانا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ مت سمجھو کہ مجھ کو غم نہیں ہے (غزل)

یہ مت سمجھو کہ مجھ کو غم نہیں ہے

مگر شکوؤں کا یہ موسم نہیں ہے

حکومت میں بڑی طاقت ہے لیکن

محبت بھی کسی سے کم نہیں ہے

اگر ہے حسن تیرا مثل شعلہ

تو میرا عشق بھی شبنم نہیں ہے

میں اپنے زخم دل کس کو دکھاؤں

کسی کے پاس بھی مرہم نہیں ہے

مرے ہیں ان کی چوکھٹ پر ہی جوہرؔ

ہمیں مرنے کا کوئی غم نہیں ہے

آخر وہ اپنے پیار کا اظہار کر گئے (غزل)

آخر وہ اپنے پیار کا اظہار کر گئے

انکار کر رہے تھے جو اقرار کر گئے

چوری کا ڈر نہیں رہا دل کے مکان میں

جب سے کھڑی وفا کی وہ دیوار کر گئے

ان سے ملے نہ تھے تو کبھی ہم غریب تھے

دے کر متاع عشق وہ زردار کر گئے

آئے جو دل خریدنے بازار عشق میں

نیلام اپنا دل سر بازار کر گئے

صد آفریں کہ سوئے ہوئے ہر جوان کو

جوہرؔ کلیمی ضرب سے بیدار کر گئے

مزید غزلیں از جوہر رانا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں