پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جیا شاہ کی غزلیں — Jiya Shah Ghazals

جیا شاہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

محبت روگ ہے جاں کا نہیں اس کی دوا کوئی (غزل)

محبت روگ ہے جاں کا نہیں اس کی دوا کوئی

اگر بے موت ہے مرنا تو پھر ہم دور ہی اچھے

زمانہ روکتا ہے جب بغاوت جاگ اٹھتی ہے

مٹا دیتی ہے ہر حد کو تو پھر مجبور ہی اچھے

دمکتا ہجر آنکھوں سے ہے اک مہتاب کی مانند

مسلسل آگ میں جلنا ہے تو بے نور ہی اچھے

دلوں کے قید خانوں میں امنگیں پھڑپھڑاتی ہیں

بہت مشکل ملن ہے پھر تو ہم محصور ہی اچھے

دہائی لاکھ دے لو پر کہیں ملتا نہیں بوسہ

بگولا بے بسی کا ہے تو ہم مغرور ہی اچھے

چوٹ لگ جائے بھی تو درد نہیں ہوتا مجھے (غزل)

چوٹ لگ جائے بھی تو درد نہیں ہوتا مجھے

دل اگر ٹوٹ بھی جائے تو کوئی بات نہیں

ہے بڑا کفر جو سوچوں میں کوئی اس کے سوا

وہ بھٹک جائے بہک جائے کوئی بات نہیں

ذات نسواں کو ہی بس صبر کا دم بھرنا ہے

بے سبب ظلم وہ ڈھائے تو کوئی بات نہیں

گھر سے بے پردہ جو نکلوں تو میں مجرم ٹھہروں

تار تار آنکھ سے کر دے وہ کوئی بات نہیں

ڈولی اٹھ جائے تو آنا ہے جنازہ بن کر

موت سے پہلے ہی موت آئے کوئی بات نہیں

جب بہار رت آئے (نظم)

جب بہار رت آئے

باغ پھول مہکائیں

بارشوں کا موسم ہو

بدلیاں برس جائیں

سکھ رتوں کی ڈالی پر

چین پیار جھومائیں

اپنے من کے محرم کو

کوئی گر صدائیں دے

اپنی جاں کا نذرانہ

شمع پر لٹائے جو

ساونوں کے موسم میں ایسا دیکھو پروانہ

بدلیوں کی چھاؤں میں بارشوں کے موسم میں

دیکھو تم سمجھ جانا

دیکھو تم بھی لوٹ آنا

کوئی راہ تکتا ہے

مزید غزلیں از جیا شاہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں