پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جگر بریلوی کی غزلیں — Jigar Barelvi Ghazals

جگر بریلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ مرد ہے جو کبھی شکوۂ جفا نہ کرے (غزل)

وہ مرد ہے جو کبھی شکوۂ جفا نہ کرے

لبوں پہ دم ہو مگر نالہ و بکا نہ کرے

کسی کا مجھ پہ کچھ احسان ہو خدا نہ کرے

دوا تو کیا مرے حق میں کوئی دعا نہ کرے

کہاں سے جان پڑے زندگی کے مردوں میں

ادائے حسن قیامت اگر بپا نہ کرے

ادائے بے خبری ہے کہ اک طلسم جمال

نگاہ شوق سے واقف ہوں وہ خدا نہ کرے

غرض مجھے نہ در تاجدار تک لے جائے

سلام کرنے کی حاجت پڑے خدا نہ کرے

کوئی عذاب جہنم میں مبتلا ہو جائے

عروج پا کے زمیں پر گرے خدا نہ کرے

نہ دل میں درد کسی کے لئے نہ پاس وفا

ہم ایسے عارف خود کام ہوں خدا نہ کرے

بزرگ بن کے میں بیٹھوں یہ ہو نہیں سکتا

کوئی بڑا مجھے سمجھے جگرؔ خدا نہ کرے

موت جب تک نظر نہیں آتی (غزل)

موت جب تک نظر نہیں آتی

زندگی راہ پر نہیں آتی

ترک تدبیر بھی نہیں آساں

راس تدبیر اگر نہیں آتی

مرکز دل پہ جو نہیں قائم

وہ نظر راہ پر نہیں آتی

دل کو لذت شناس غم کر لیں

موت ہم کو اگر نہیں آتی

جس نے تیری نظر کو دیکھ لیا

اس کو دنیا نظر نہیں آتی

وہ کبھی مہربان ہو جاتا

ایسی صورت نظر نہیں آتی

جیتے جی کے ہیں سارے ہنگامے

مر کے پھر کچھ خبر نہیں آتی

آہ کیا ہو گیا زمانے کو

اب مروت نظر نہیں آتی

ہے انہیں تو وقار عجز و نیاز

وہ تمنا جو بر نہیں آتی

زندگی سے نباہے جائیں گے

اشک پیہم جگرؔ نہیں تھمتے

راہ پر چشم تر نہیں آتی

بھلا مجال کہاں مجھ سے بے زبانوں کی (نظم)

بھلا مجال کہاں مجھ سے بے زبانوں کی

کہ منہ سے بات کہوں کچھ فلک نشانوں کی

ترے وجود سے عالم یہ ہو گیا روشن

کہ خاک ہند میں رفعت ہے آسمانوں کی

وہ پھول ہیں ترے دامن میں سامنے جن کے

بہار گرد ہے دنیا کے گلستانوں کی

گپھاؤں سے تری نکلیں تو سارے عالم میں

صدائیں گونج اٹھیں توحید کے ترانوں کی

بلندیوں سے تری جب رواں ہوئے چشمے

حیات جن سے ہے دنیا کے باغبانوں کی

مئے مجاز میں جو نشۂ حقیقت ہے

وہ یادگار ہے تو عشق کے فسانوں کی

تری بلندی غرور وقار کے آگے

چلی نہ ایک ہوائی جہاز رانوں کی

وہ صور پھونک دے اپنے لب مبارک سے

کہ یاد تازہ ہو بھولے ہوئے فسانوں کی

اٹل ہوں جن کے ارادے خیال جن کے بلند

اٹھیں اب ایسے زمین وطن سے حوصلہ مند

مزید غزلیں از جگر بریلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں