پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جبریل صدیقی کی غزلیں — Jibreel Siddiqi Ghazals

جبریل صدیقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایک چوہیا یہ بولی بیٹے سے (نظم)

ایک چوہیا یہ بولی بیٹے سے

تجھ سے آنکھیں مری ہوئیں روشن

ہم یہاں کے پرانے ساکن ہیں

کئی پشتوں کا گزرا ہے بچپن

وہ جو اس گھر کا ہے بڑا دالان

اس میں رہتے ہیں کھانے کے برتن

پاس اک ٹوکری بھی رہتی ہے

اس میں ہیں آلو گوبھی اور بیگن

نعمتیں سو ہیں تیرے کھانے کو

لیکن اے نور چشم و جان من

اسی گھر کے ہے ایک کونے میں

تار کی جالیوں کا ایک مسکن

لوگ اسے چوہے دان کہتے ہیں

ہے یہ چوہیوں کی قوم کا دشمن

چاہے اس میں ہوں نعمتیں لاکھوں

ہیں وہ سب تیری موت کے کارن

تیرے جتنے بزرگ گزرے ہیں

ہضم انہیں کر گیا یہی دشمن

تو اگر اس کے پاس جا پہنچا

ہو گئی تیری جاں کو الجھن

رہنا ہر وقت چوہے داں سے دور

اور پھرنا ہر ایک سمت مگن

چوہے کا بچہ باز رہ نہ سکا

کچھ تو لالچ تھا اور کچھ بچپن

رات کو اس کے پاس آ ہی گیا

ایک لقمے کی تھی جو اس کو لگن

سر بڑھاتے ہی لگ گیا کھٹکا

پھنس گئی چوہے دان میں گردن

مزید غزلیں از جبریل صدیقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں