پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جواد سید کی غزلیں — Jawwad Syed Ghazals

جواد سید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ڈرا ڈرا کے وہ مجھ کو باغی بنا رہا ہے (غزل)

ڈرا ڈرا کے وہ مجھ کو باغی بنا رہا ہے

حکومتوں کے لیے تباہی بنا رہا ہے

جواں دلوں پر غموں کے تالے لگے ہوئے ہیں

اور اک وہ بوڑھا خوشی کی چابی بنا رہا ہے

سبھی کے ہاتھوں میں فون ہے پر قلم نہیں ہے

امید لے کر کوئی سیاہی بنا رہا ہے

تری محبت سے پہلے ڈرپوک شہری تھا میں

ترا نشہ تو مجھے سپاہی بنا رہا ہے

میں اس کا راجا ہوں بچپنے سے پر اس کا ابا

اسے فقیروں کے گھر کی رانی بنا رہا ہے

خبر ہے پھیلی کہ تجھ کو ماڈل ہے بھاتے تب سے

ہر ایک بچہ نگر میں باڈی بنا رہا ہے

تو اس کی آنکھوں کو دیکھ کر ہی سمجھ لے جوادؔ

وہ سچ چھپا کر فقط کہانی بنا رہا ہے

جیسی خواہش تھی مری کاش کہ ویسا ہوتا (غزل)

جیسی خواہش تھی مری کاش کہ ویسا ہوتا

سکھ پرایا سہی اک بار تو میرا ہوتا

آگ تیری بھی مری آگ میں شامل ہوتی

تب کہیں جا کے کلیجہ مرا ٹھنڈا ہوتا

ایک حسرت ترے جانے کے بہت بعد ہوئی

تیرے خاطر ہی مرے پاس میں پیسہ ہوتا

پہلا رستہ بھی کوئی خاص مزے دار نہیں

کاش مرنے کا کوئی دوسرا رستہ ہوتا

مزید غزلیں از جواد سید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں