پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جاوید الفت کی غزلیں — Jawed Ulfat Ghazals

جاوید الفت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حاصل جاں موت ہے آگے سفر کچھ بھی نہیں (غزل)

حاصل جاں موت ہے آگے سفر کچھ بھی نہیں

دھند آنکھیں دھند دنیا تا نظر کچھ بھی نہیں

ہر تعلق کا نتیجہ لا تعلق ہے اگر

زندگی پھر تجھ سے پایا عمر بھر کچھ بھی نہیں

صبر ہمت آس جگنو ٹھوکریں دشواریاں

جب سبھی رخت سفر ہیں تو سفر کچھ بھی نہیں

دور میلوں تک چلی ہے میرے قدموں کے تلے

سچ کہوں قدموں سے آگے رہ گزر کچھ بھی نہیں

عشق میں بربادیوں کا کیوں تمہیں الزام دوں

سب مری ہی غلطیاں ہے تیرے سر کچھ بھی نہیں

عکس رخ تیرا ہے شامل ہر نظارے میں مرے

تیرے جلوؤں کے سوا میری نظر کچھ بھی نہیں

بند آنکھیں جب ہوئی سب کچھ نظر آنے لگا

اس قدر غافل ہوں گویا بے خبر کچھ بھی نہیں

دور نظروں تک بچھا ہے اک اسی کا انتظار

جس کی نظروں میں کسی کا منتظر کچھ بھی نہیں

رات دن کی گردشیں اور تنہا تنہا زندگی

وقت ایسا ہے شجر جس کا ثمر کچھ بھی نہیں

کیا ہوا کیوں کر ہوا بے جا سوالوں میں ہوں گم

ان سوالوں کے بنا الفتؔ مگر کچھ بھی نہیں

کوئی مجھ کو تکتا ہے کنکھیوں کے پہلو میں (غزل)

کوئی مجھ کو تکتا ہے کنکھیوں کے پہلو میں

چہرہ مسکراتا ہے ہچکیوں کے پہلو میں

ہنستی مسکراتی وہ مجھ کو تکتی رہتی ہے

چاند جیسی اک لڑکی کھڑکیوں کے پہلو میں

پیار پلتا ہے اکثر سخت دل کے کونوں میں

بارشیں برستی ہیں بجلیوں کے پہلو میں

ہاتھ چھوڑ جانے کا ماہ غم دسمبر ہے

پت جھڑ‌یں تڑپتی ہیں سردیوں کے پہلو میں

گھر کے مانجھے کی ڈوری چھت پتنگ اور بچہ

اب کہاں یہ ملتے ہیں چرخیوں کے پہلو میں

اپنے بیوی بچوں کی یاد میں تڑپتے ہیں

سرحدوں پہ فوجی دل وردیوں کے پہلو میں

لہلہاتے جنگل کی کھلکھلاتی بارش تھی

مور ناچتے دیکھے ہرنیوں کے پہلو میں

وہ حسیں بہاروں سی باغ میں جب آتی ہے

پھول کھلنے لگتے ہیں تتلیوں کے پہلو میں

نیند جب کھلی الفتؔ اس کی یاد آ بیٹھی

کروٹیں لیں سانسوں نے گرمیوں کے پہلو میں

مزید غزلیں از جاوید الفت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں