جاوید اقبال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چار باغ اسٹیشن دیکھو (نظم)
چار باغ اسٹیشن دیکھو
شہر میں ایک نیا پن دیکھو
سجی سجائی دلہن دیکھو
قدم قدم پر فیشن دیکھو
آؤ تمہیں لکھنؤ دکھائیں
اور یہاں کی سیر کرائیں
کتنا اچھا چڑیا گھر ہے
شیر ہرن بھالو بندر ہے
مور کبوتر اور تیتر ہے
اندر مردہ عجائب گھر ہے
حضرت گنج کی سیر کرائیں
قیصر باغ کی لاٹ دکھائیں
اور امین آباد گھمائیں
شام اودھ رنگین بنائیں
یہ پوری یوپی کا دل ہے
اس میں ایک چھتر منزل ہے
آرٹ اسکول لب ساحل ہے
ندوہ دیکھنے کے قابل ہے
چوک نخاس حسین آباد
گولا گنج نظیر آباد
پیار محبت میں آزاد
مرد و زن شیریں فرہاد
آؤ شہد اسمارک دکھائیں
جھنڈے والے پارک میں جائیں
بیلی گارد کو سمجھائیں
میڈیکل کالج دکھلائیں
یہ سب شہروں میں نیارا ہے
نام اس کا کتنا پیارا ہے
سب کی آنکھوں کا تارا ہے
امن و سکوں کا گہوارا ہے
مزید غزلیں از جاوید اقبال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں