پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جاوید برقی کی غزلیں — Javed Barqi Ghazals

جاوید برقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بوجھ اٹھائے چلتا رہے گا دریا پانی کا (غزل)

بوجھ اٹھائے چلتا رہے گا دریا پانی کا

مرتے دم تک ختم نہ ہوگا قصہ پانی کا

ساحل ساحل دریا دریا اور سمندر تک

پانی بھی کرتا رہتا ہے پیچھا پانی کا

جھرنوں سے ندی یہ بولی ساتھ چلو تم بھی

سات سمندر پار لگا ہے میلا پانی کا

ریت کی موجیں لے کے بڑھا ہے خشکی کا طوفان

ڈوبنے والا ڈھونڈ رہا ہے تنکا پانی کا

جب تک حق سے قیمت پائے گی میری قربانی

آدھا حق صحرا کا ہوگا آدھا پانی کا

مزید غزلیں از جاوید برقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں