جاوید اکرم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
شیشے کے بدن والو پتھر سے نہ ٹکراؤ (غزل)
شیشے کے بدن والو پتھر سے نہ ٹکراؤ
دیوانے کی آمد ہے اس راہ سے ہٹ جاؤ
الزام کوئی تم کو قاتل کا نہ دے بیٹھے
دامن کو بچا کر تم مقتل سے گزر جاؤ
تفریق کا انساں کی حل کوئی نکل آئے
تجویز کوئی ایسی یارو ہمیں بتلاؤ
اس نے مرے شانوں پہ زلفوں کو بکھیرا ہے
تعبیر کوئی مجھ کو اس خواب کی بتلاؤ
پھر راس نہ آئے گی تنہائی تمہیں شاید
جاویدؔ بلندی سے دھرتی پہ اتر آؤ
جواب مل نہ سکے جب کہیں حوالوں میں (غزل)
جواب مل نہ سکے جب کہیں حوالوں میں
سوال رکھ دئے اس نے مرے سوالوں میں
اسے خبر ہی نہ تھی آفتاب نکلے گا
سفید پھول سجائے تھے اس نے بالوں میں
یہ اور بات تمہارے نصیب میں غم تھے
مسرتیں بھی تھیں ان نرگسی پیالوں میں
سمندروں کی طرح چاند اضطراب میں تھا
تڑپ رہی تھیں کئی مچھلیاں اجالوں میں
زمیں پہ آ کے فرشتے لہولہان ہوئے
کسی چٹان سے ٹکرائے تھے خیالوں میں
مزید غزلیں از جاوید اکرم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں