پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جمال عباس فہمی کی غزلیں — Jamal Abbas Fahmi Ghazals

جمال عباس فہمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کچھ بھی تو ہو سکا نہ رقم احتیاط سے (غزل)

کچھ بھی تو ہو سکا نہ رقم احتیاط سے

ہر چند اٹھ رہا تھا قلم احتیاط سے

کیا خوب اتفاق ہے ٹھوکر وہیں لگی

رکھے جہاں جہاں بھی قدم احتیاط سے

ہم دور دور رہ کے بھی کچھ متحد سے ہیں

کچھ یوں کیے ہیں تو نے ستم احتیاط سے

تیرے کرم کی ایک نشانی ہی تو ہے یہ

دل سے لگائے بیٹھے ہیں غم احتیاط سے

فہمیؔ ہوا میں زہر گھلا ہے کچھ اس قدر

لیتے ہیں اب تو سانس بھی ہم احتیاط سے

مزید غزلیں از جمال عباس فہمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں