جلال الدین اکبر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یہ بھول بھی کیا بھول ہے یہ یاد بھی کیا یاد (غزل)
یہ بھول بھی کیا بھول ہے یہ یاد بھی کیا یاد
تو یاد ہے اور کوئی نہیں تیرے سوا یاد
اس حسن تعلق کا ادا شکر ہو کیوں کر
میں نے جو کیا یاد تو اس نے بھی کیا یاد
اس مرد خدا مست کی کیا بات ہے اکبرؔ
جس کو نہ رہا کچھ بھی بجز یاد خدا یاد
ترا وصل ہے مجھے بے خودی ترا ہجر ہے مجھے آگہی (غزل)
ترا وصل ہے مجھے بے خودی ترا ہجر ہے مجھے آگہی
ترا وصل مجھ کو فراق ہے ترا ہجر مجھ کو وصال ہے
میں ہوں در پر اس کے پڑا ہوا مجھے اور چاہیئے کیا بھلا
مجھے بے پری کا ہو کیا گلا مری بے پری پر و بال ہے
وہی میں ہوں اور وہی زندگی وہی صبح و شام کی سر خوشی
وہی میرا حسن خیال ہے وہی ان کی شان جمال ہے
مزید غزلیں از جلال الدین اکبر ←1 غزلیں منسلک