جی اے نجم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ایک چہرے پہ اڑ گیا ہوں میں (غزل)
ایک چہرے پہ اڑ گیا ہوں میں
کس مصیبت میں پڑ گیا ہوں میں
تو سمجھ ہجر میری مرضی ہے
تو سمجھ خود بچھڑ گیا ہوں میں
جیسے گل داں خزاں کے موسم میں
دیکھو کتنا اجڑ گیا ہوں میں
تیری اصلاح کا نتیجہ ہے
اس قدر جو بگڑ گیا ہوں میں
نیلگوں جھیل یہ بتاتی ہے
تیری آنکھوں کو لڑ گیا ہوں میں
تو میسر نہیں ہے، سردی ہے (غزل)
تو میسر نہیں ہے، سردی ہے
اور دسمبر کی غنڈہ گردی ہے
ٹوٹ جائے اگر تو ہر انڈا
کچھ سفیدی ہے اور زردی ہے
ایک وردی ہے ماس بھی گویا
ایک وردی کے پیچھے وردی ہے
نجمؔ جھولی ہے آنکھ بھی گویا
ہم نے پھیلائی اس نے بھر دی ہے
مزید غزلیں از جی اے نجم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں