اشتیاق احمد عاجز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یہ نہ سوچو کدھر گیا ہوں میں (غزل)
یہ نہ سوچو کدھر گیا ہوں میں
یوں سمجھ لو کہ مر گیا ہوں میں
دشمنی کا گلہ نہیں ہے مجھے
دوستی سے ہی ڈر گیا ہوں میں
مجھ کو چھیڑو نہ اب ذرا سا بھی
اب تو اندر سے بھر گیا ہوں میں
ایک وہ دن بہار تھی مجھ پہ
ایک یہ کہ بکھر گیا ہوں میں
کاش ہم سے گلہ کرے کوئی (غزل)
کاش ہم سے گلہ کرے کوئی
اس بہانے ملا کرے کوئی
چھیڑتا ہوں میں اب غزل اپنی
مجھ کو بھی ہم نوا کرے کوئی
جب وہ جانے کی بات کرتا ہے
جان تن سے جدا کرے کوئی
ہر کسی سے فضول ملنا ہے
مجھ کو مجھ سا ملا کرے کوئی
مانا عاجزؔ نہیں ہے محفل میں
اس کی غزلیں پڑھا کرے کوئی
مزید غزلیں از اشتیاق احمد عاجز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں