ارشاد احمد ارشد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہنس کے سہہ لیں گے رنج و الم دیکھنا (غزل)
ہنس کے سہہ لیں گے رنج و الم دیکھنا
مشکلوں میں بھی ثابت قدم دیکھنا
دوستوں حوصلے ہوں نہ کم دیکھنا
راستوں کے ذرا پیچ و خم دیکھنا
بہہ رہا ہے جو دریائے جبر و ستم
پار کر جائیں گے یہ بھی ہم دیکھنا
اک تغیر زمانے کو دے جائیں گے
تم ہمارا بھی زور قلم دیکھنا
اے مورخ ملک کی تصویر لکھ (غزل)
اے مورخ ملک کی تصویر لکھ
چل رہے ہیں نفرتوں کے تیر لکھ
جاہلوں کی عزت توقیر لکھ
عالم و فاضل کی ہے تحقیر لکھ
بے گناہوں کی کوئی تقصیر لکھ
پاؤں میں ڈالی ہوئی زنجیر لکھ
کوشش پیہم عمل تدبیر لکھ
تیرے ہاتھوں میں نہیں تقدیر لکھ
بے حسی ارشدؔ میاں اچھی نہیں
ذہن پر احساس کی زنجیر لکھ
مزید غزلیں از ارشاد احمد ارشد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں