پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عرفان خان کی غزلیں — Irfan Khan Ghazals

عرفان خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

محفل سے پھر تنہائی تک آنے میں (غزل)

محفل سے پھر تنہائی تک آنے میں

وقت لگے گا خاموشی اپنانے میں

اس سے بچھڑنا مجبوری ہو سکتی ہے

کافی وقت لگا دل کو سمجھانے میں

ہوش آیا تو اپنے آپ سے پوچھیں گے

خود کو کتنا کھویا اس کو پانے میں

ہر اک شے میں کمی رکھی گئی ہے (غزل)

ہر اک شے میں کمی رکھی گئی ہے

آنکھ میں یوں نمی رکھی گئی ہے

سوچتا ہوں کہ اس سراپے میں

کس قدر سادگی رکھی گئی ہے

موت سے سب گریز کرتے ہیں

اس لیے زندگی رکھی گئی ہے

چاند کی چاندنی ث تنگ آ کر

اس کے لب پر ہنسی رکھی گئی ہے

میری جانب بھی اک نظر اس کی

ہاں مری بات بھی رکھی گئی ہے

میرے سارے کلام رکھے گئے

اس کی بس خامشی رکھی گئی ہے

دن تو میں کاٹ لوں مگر عرفان

ہجر میں رات بھی رکھی گئی ہے

مزید غزلیں از عرفان خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں