پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اقبال حسن آزاد کی غزلیں — Iqbal Hasan Azad Ghazals

اقبال حسن آزاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوئی ایسا اسکول بھی تو کھلے (نظم)

کوئی ایسا اسکول بھی تو کھلے

جہاں کاپیاں اور کتابیں نہ ہوں

دیواروں پہ لکھا ہو پڑھنا نہیں

ترقی کے زینے پہ چڑھنا نہیں

رہ علم میں آگے بڑھنا نہیں

گلے میرے یہ علم مڑھنا نہیں

ہمیشہ رہیں خوش کہ اے چل بلے

ہمیں نہ سکھاؤ یہ جی او ٹی گاٹ

ہمارا تو غصہ ہے ایچ او ٹی ہاٹ

کہ ہم توڑ ڈالیں یہ پی او ٹی پاٹ

چھڑک دیں گے چہرے پہ ہم انکپاٹ

پڑے داغ ایسا کہ پھر نہ دھلے

نہ کرنی پڑے یاد یہ ہسٹری

نہ جغرافیہ ہو اور نہ کیمسٹری

وکالت کریں گے نہ بیرسٹری

سکھا دو شرارت کی پامسٹری

کہ شیطان بننے پہ ہم ہیں تلے

بڑے ہو کے بھالو نچائیں گے ہم

اکھاڑے میں مگدر گھمائیں گے ہم

نہ پڑھنے کو انگلینڈ جائیں گے ہم

تمہیں پر کبوتر اڑائیں گے ہم

جہالت کے پلڑے میں ہم ہیں تلے

مزید غزلیں از اقبال حسن آزاد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں