اقبال احمد اقبال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وہ دیش کی مٹی سے محبت نہیں کرتے (غزل)
وہ دیش کی مٹی سے محبت نہیں کرتے
جو ماں کی طرح ہند کی عزت نہیں کرتے
ہم جوڑنے والے ہیں فلک اور زمیں کو
مندر کی یا مسجد کی سیاست نہیں کرتے
پڑھ کر جسے برباد نئی نسل ہو میری
ہم ایسی کتابوں کی اشاعت نہیں کرتے
رحمت کا فرشتہ کبھی اس گھر نہیں آتا
جس گھر میں مسلمان تلاوت نہیں کرتے
اقبالؔ بھروسا بھی دلائے تو کسے آج
دہشت گروں کی ہم بھی حمایت نہیں کرتے
کون سے جرم کی آخر یہ سزا دیتا ہے (غزل)
کون سے جرم کی آخر یہ سزا دیتا ہے
گھر پڑوسی کا پڑوسی ہی جلا دیتا ہے
سب نے چھڑکے ہیں نمک زخم پہ میرے اب تک
دیکھنا ہے کہ مجھے کون دوا دیتا ہے
کوششیں لاکھ کرو دوستو لیکن سن لو
کامیابی کا یہ سہرا تو خدا دیتا ہے
عشق معصوم ہے معصوم رہے گا ہر دم
آپ کا حسن ہی شعلوں کو ہوا دیتا ہے
یہ جو اقبالؔ ہے اس کو ہے غضب کی تعلیم
یہ تو دشمن کے بھی ہر عیب چھپا دیتا ہے
مزید غزلیں از اقبال احمد اقبال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں