انتظار غازی پوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کہیں شبنم کہیں خوشبو کہیں تازہ کلی رکھنا (غزل)
کہیں شبنم کہیں خوشبو کہیں تازہ کلی رکھنا
پرانی ڈائری میں قید کر کے زندگی رکھنا
غزل بھی روز بکتی ہے یہاں بازار میں لوگو
حفاظت میں نہیں ممکن ہے فن شاعری رکھنا
جو چالاکی سے پڑھ لو گے تو چہرہ سب بتا دے گا
ملاؤ ہاتھ جب اس سے نظر چہرے پہ بھی رکھنا
ذرا تم انتظارؔ خستہ جاں کا حوصلہ دیکھو
اسے بھاتا ہے بارش میں لباس کاغذی رکھنا
بجلیوں کے رقیب ہوتے ہیں (غزل)
بجلیوں کے رقیب ہوتے ہیں
چار تنکے عجیب ہوتے ہیں
یاس و امید حسرت و ارماں
زندگی کے نقیب ہوتے ہیں
جتنے صیاد ہیں زمانے کے
آشیاں کے قریب ہوتے ہیں
دل کے زخموں سے کھیلنے والے
دل کے بہتر طبیب ہوتے ہیں
انتظارؔ انتظار کے لمحہ
دل کو مثل صلیب ہوتے ہیں
مزید غزلیں از انتظار غازی پوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں