پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اندرا ورما کی غزلیں — Indira Varma Ghazals

اندرا ورما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کاش وہ پہلی محبت کے زمانے آتے (غزل)

کاش وہ پہلی محبت کے زمانے آتے

چاند سے لوگ مرا چاند سجانے آتے

رقص کرتی ہوئی پھر باد بہاراں آتی

پھول لے کر وہ مجھے خود ہی بلانے آتے

ان کی تحریر میں الفاظ وہی سب ہوتے

یوں بھی ہوتا کہ کبھی خط بھی پرانے آتے

ان کے ہاتھوں میں کبھی پیار کا پرچم ہوتا

میرے روٹھے ہوئے جذبات منانے آتے

بارشوں میں وہ دھنک ایسی نکلتی اب کے

جس سے موسم میں وہی رنگ سہانے آتے

وہ بہاروں کا سماں اور وہ گل پوش چمن

ایسے ماحول میں وہ دل ہی دکھانے آتے

ہر طرف دیکھ رہے ہیں مرے ہم عمر خیال

راہ تکتی ہوئی آنکھوں کو سلانے آتے

وہ عجیب شخص تھا بھیڑ میں جو نظر میں ایسے اتر گیا (غزل)

وہ عجیب شخص تھا بھیڑ میں جو نظر میں ایسے اتر گیا

جسے دیکھ کر مرے ہونٹ پر مرا اپنا شعر ٹھہر گیا

کئی شعر اس کی نگاہ سے مرے رخ پہ آ کے غزل بنے

وہ نرالا طرز پیام تھا جو سخن کی حد سے گزر گیا

وہ ہر ایک لفظ میں چاند تھا وہ ہر ایک حرف میں نور تھا

وہ چمکتے مصرعوں کا عکس تھا جو غزل میں خود ہی سنور گیا

جو لکھوں تو نوک قلم پہ وہ جو پڑھوں تو نوک زباں پہ وہ

مرا ذوق بھی مرا شوق بھی مرے ساتھ ساتھ نکھر گیا

ہو تڑپ تو دل میں غزل بنے ہو ملن تو گیت ہوں پیار کے

ہاں عجیب شخص تھا اندراؔ جو سکھا کے ایسے ہنر گیا