پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

امتیاز الحق امتیاز کی غزلیں — Imtiyaz Ul Haq Imtiyaz Ghazals

امتیاز الحق امتیاز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ قصۂ مختصر نہیں ہے (غزل)

یہ قصۂ مختصر نہیں ہے

تفصیل طلب مگر نہیں ہے

تم اپنے دیے جلائے رکھو

امکان سحر اگر نہیں ہے

تو میرے دل میں جھانکتا ہے

تیری اتنی نظر نہیں ہے

جو لوگ دکھائی دے رہے ہیں

کاندھوں پہ کسی کے سر نہیں ہے

اب یوں ہی دیکھتا ہوں رستہ

منزل پیش نظر نہیں ہے

یہ سوچ کے کی دعا مؤخر

دیوار میں کوئی در نہیں ہے

بے گھر ہوں میں امتیازؔ جب سے

اندیشۂ بام و در نہیں ہے

مزید غزلیں از امتیاز الحق امتیاز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں