پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

الیاس راج بھٹّی کی غزلیں — Ilyas Raj Bhatti Ghazals

الیاس راج بھٹّی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

زندگی پائمال کرتے ہو (غزل)

زندگی پائمال کرتے ہو

بندہ پرور کمال کرتے ہو

ظلم ہے جور ہے جفائیں ہیں

کس سے کسب کمال کرتے ہو

ہجر دینا مزاج ہے ان سے

کیوں سوال وصال کرتے ہو

وصل دو چار ساعتوں کے لئے

ہجر میں ماہ و سال کرتے ہو

ایک ہی دل تھا دے دیا تم کو

کس لئے اب وبال کرتے ہو

وصل ہے ایک جس کی خاطر تم

جانے کتنے سوال کرتے ہو

جان لینی ہے جان لے لینا

اس میں کیا قیل و قال کرتے ہو

درد دیتے ہو رنج دیتے ہو

میرا کتنا خیال کرتے ہو

تم کو ان سے وفا کی ہے امید

راجؔ صاحب کمال کرتے ہو

اپنے گھر کا پتہ نہیں ملتا (غزل)

اپنے گھر کا پتہ نہیں ملتا

ورنہ دنیا میں کیا نہیں ملتا

جی میں ٹھانی ہے دل لگانے کی

پر کوئی راستہ نہیں ملتا

ہم سے چھوٹا کہاں زمانے میں

تم سے کوئی بڑا نہیں ملتا

شہر ہے اور اتنا سناٹا

کوئی دروازہ وا نہیں ملتا

تیری بستی عجیب بستی ہے

پیڑ پر گھونسلہ نہیں ملتا

بے خطر ہے سفر سنو جب تک

راہ میں رہنما نہیں ملتا

راجؔ لندن میں ہو گیا لیکن

حسن پنجاب کا نہیں ملتا

رات کے ستاروں کا (نظم)

رات کے ستاروں کا

ریت کے گھروندوں کو

کیا پیام آیا ہے

گونجتے ہیں سناٹے

مزید غزلیں از الیاس راج بھٹّی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں