پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اکرام تبسم کی غزلیں — Ikram Tabassum Ghazals

اکرام تبسم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

منزلوں کا میں پتا بھی دوں گا (غزل)

منزلوں کا میں پتا بھی دوں گا

خود کو رستے سے ہٹا بھی دوں گا

اتنا احسان فراموش نہیں

بے وفائی کا صلہ بھی دوں گا

اپنی حسرت تو وہ پوری کر لے

دشمن جاں کو دعا بھی دوں گا

پہلے دروازے پہ دستک دے لوں

پھر یہ دیوار گرا بھی دوں گا

زندگی جرم تو عائد کر دے

بے گناہی کو سزا بھی دوں گا

قتل بھی میں ہی کروں گا خود کو

اور پھر خون بہا بھی دوں گا

آگ بھڑکے گی تبسمؔ اپنی

یعنی شعلوں کو ہوا بھی دوں گا

مزید غزلیں از اکرام تبسم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں