اکرام عارفی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
شادماں شاد کام دل تو نہیں (غزل)
شادماں شاد کام دل تو نہیں
آپ سے ہم کلام دل تو نہیں
تیری آنکھوں کا نام آنکھیں ہیں
تیری آنکھوں کا نام دل تو نہیں
اک دھما چوکڑی ہے سینے میں
یہ کہیں بے لگام دل تو نہیں
زندگی اور دل برابر ہیں
زندگی کا غلام دل تو نہیں
دل کوئی اور چیز ہے اکرامؔ
صرف دل ہی کا نام دل تو نہیں
میں پریشان ہوں نئے گھر سے (غزل)
میں پریشان ہوں نئے گھر سے
سارے دروازے لگتے ہیں سر سے
قرطبہ تو بنا نہیں سکتا
دل بناتا ہوں سنگ مرمر سے
جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں
جو گرجتے تھے آج وہ برسے
مختصر یہ کہ خانماں برباد
بستروں میں قیام کو ترسے
میں نے طوطا بدل لیا اکرامؔ
سرمئی رنگ کے کبوتر سے
مزید غزلیں از اکرام عارفی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں