ہاشمی بیجاپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سجن آویں تو پردے سے نکل کر بھار بیٹھوں گی (غزل)
سجن آویں تو پردے سے نکل کر بھار بیٹھوں گی
بہانہ کر کے موتیاں کا پرونے ہار بیٹھوں گی
اونو یہاں آؤ کہیں گے تو کہوں گی کام کرتی ہوں
اٹھلتی ہور مٹھلتی چپ گھڑی دو چار بیٹھوں گی
نزک میں ان کے جانے کو خوشی سوں شاد ہوں دل میں
ولے لوگوں میں دکھلانے کوں ہو بیزار بیٹھوں گی
بلایاں جیو کا لے میں پڑوں گی پاؤں میں دل سوں
ولے ظاہر میں دکھلانے کوں ہو اغیار بیٹھوں گی
کروں گی ظاہرا چپ میں غصہ ہور مان ہٹ لیکن
سریجن پر تے جیو اپنا یہ جیو میں وار بیٹھوں گی
کنے کو چپ کتی ہوں میں ولے میں دل میں گھٹکی ہوں
نزک ہو ہاشمیؔ سوں مل کر آٹھوں پار بیٹھوں گی
ترے سنگار کے بن میں تماشا میں نول دیکھا (غزل)
ترے سنگار کے بن میں تماشا میں نول دیکھا
سرو کے جھاڑ کوں نرمل اناراں سے دو پھل دیکھا
ترا قد نیشکر جانوں مکیاں جوبن چنپے کیاں دو
ترے سینے کے جل میانے کچن کے دو کنول دیکھا
سہاوے چولی نارنجی ہرے ڈالیاں منے تیرے
چھے پاتاں میں جیوں نارنج یوں کچ پر انچل دیکھا
ترے اس نخل خرماں کوں جوبن امرت دو پھل لاگے
کچن کی گیند کوں نیلم جڑے سو میں اصل دیکھا
ہوا ہے ہاشمیؔ مالی ترے سنگار کے بن میں
لگے تجھ قد کی ڈالی پر کچن دو پھل نچھل دیکھا