پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حاشر افنان کی غزلیں — Hashir Afnan Ghazals

حاشر افنان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مزید خود کو میں پاگل بنا نہیں سکتا (غزل)

مزید خود کو میں پاگل بنا نہیں سکتا

تمہارے ناز یقیناً اٹھا نہیں سکتا

وگرنہ آج بھی ہے فون میں ترا نمبر

میں کیا کروں کہ وہ نمبر ملا نہیں سکتا

میں اتنی زور سے کرچی ہوا ہوں اندر سے

کہ اپنے ہونٹوں پہ مسکان لا نہیں سکتا

وگرنہ تجھ سے بہت سی شکایتیں ہیں مجھے

یہ بات الگ ہے کہ تجھ کو بتا نہیں سکتا

میں آسمان سے ٹوٹا ہوا ستارا ہوں

میں کتنی دور سے آیا بتا نہیں سکتا

ترک تعلقات کروں گا میں آج سے (غزل)

ترک تعلقات کروں گا میں آج سے

عاجز میں آ گیا ہوں تمہارے مزاج سے

لخت جگر نثار کریں اور دیں جہیز

کوئی بھی باپ خوش نہیں ایسے رواج سے

پروردگار ارض و سما میری جان لے

پروردگار تنگ ہوں تیرے سماج سے

شاعر ہیں شعر کہنا فقط ہے ہمارا کام

کیا ہم کو واسطہ ہے ترے تخت و تاج سے

عزت اسی کو دیتا ہے جس کا رسوخ ہو

مجھ کو اسی لئے ہے شکایت سماج سے

افنانؔ اپنی بات پہ یک رنگ تم رہو

اک روز تنگ آئے گا وہ احتجاج سے

مزید غزلیں از حاشر افنان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں