پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حسن سمیع قیس کی غزلیں — Hasan Sami Qais Ghazals

حسن سمیع قیس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہدایت جس طرح گم گشتگاں کو ہے ستاروں سے (نظم)

ہدایت جس طرح گم گشتگاں کو ہے ستاروں سے

وفاداری ہے جیسی بادلوں کو کوہساروں سے

کشش جیسی ہے موجوں کو سمندر کے کناروں سے

سمند باد پا کی جو اطاعت ہے سواروں سے

قلم کو جو روانی ہے مصنف کے اشاروں سے

عنادل کو ہے جیسی انسیت رنگیں بہاروں سے

ترا گم گشتہ بادل ہوں سمند باد پا ہوں میں

تری موج و قلم ہوں عندلیب با وفا ہوں میں

تری یادوں سے ہوتی ہے کچھ ایسی کیفیت پیدا

کہ میں ہوں ہر نفس شیدا دل و جاں سے ترا شیدا

مزید غزلیں از حسن سمیع قیس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں