پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حسن رضا اطہر کی غزلیں — Hasan Raza Athar Ghazals

حسن رضا اطہر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ بات تم کو جچی نہیں ہے (غزل)

یہ بات تم کو جچی نہیں ہے

خدا ہے واحد کئی نہیں ہے

اسے نہ چھیڑو ابھی تو اس کی

کہانی آخر ہوئی نہیں ہے

کبھی ہنسانا کبھی رلانا

تری شرارت گئی نہیں ہے

ملے گی منزل ہمیں بھی لیکن

ہمارے اندر سعی نہیں ہے

جلا ہے گھر قتل بھی ہوا ہے

کہانی اطہرؔ نئی نہیں ہے

مزید غزلیں از حسن رضا اطہر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں