حسن مرزاپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کاش ایسا ہی کچھ ہوا ہوتا (غزل)
کاش ایسا ہی کچھ ہوا ہوتا
اچھے لوگوں سے سابقہ ہوتا
بن گئے سانپ آستینوں کے
کاش ان سے نہ واسطہ ہوتا
ہم سے ان کا رہے گا اتنا تضاد
کاش اس کا مجھے پتا ہوتا
راہزن راہبر جو بن جاتے
جانے کتنوں کا فائدہ ہوتا
ہے حسنؔ آفتوں میں دنیا کی
میرے مالک کرم کیا ہوتا
مزید غزلیں از حسن مرزاپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں