حسن کمال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کسی نظر کو ترا انتظار آج بھی ہے (غزل)
کسی نظر کو ترا انتظار آج بھی ہے
کہاں ہو تم کہ یہ دل بے قرار آج بھی ہے
وہ وادیاں وہ فضائیں کہ ہم ملے تھے جہاں
مری وفا کا وہیں پر مزار آج بھی ہے
نہ جانے دیکھ کے کیوں ان کو یہ ہوا احساس
کہ میرے دل پہ انہیں اختیار آج بھی ہے
وہ پیار جس کے لیے ہم نے چھوڑ دی دنیا
وفا کی راہ میں گھائل وہ پیار آج بھی ہے
یقیں نہیں ہے مگر آج بھی یہ لگتا ہے
مری تلاش میں شاید بہار آج بھی ہے
نہ پوچھ کتنے محبت کے زخم کھائے ہیں
کہ جن کو سوچ کے دن سوگوار آج بھی ہے
دل کے ارماں آنسوؤں میں بہ گئے (غزل)
دل کے ارماں آنسوؤں میں بہ گئے
ہم وفا کر کے بھی تنہا رہ گئے
زندگی اک پیاس بن کر رہ گئی
پیار کے قصے ادھورے رہ گئے
شاید ان کا آخری ہو یہ ستم
ہر ستم یہ سوچ کر ہم سہہ گئے
خود کو بھی ہم نے مٹا ڈالا مگر
فاصلے جو درمیاں تھے رہ گئے
مزید غزلیں از حسن کمال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں