پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حسن علوی کی غزلیں — Hasan Alvi Ghazals

حسن علوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آہنی درختوں سے سر پٹکتی ہوئی (نظم)

آہنی درختوں سے سر پٹکتی ہوئی

وہ ایک رات

سیہ شبدوں سے ٹپکتی ہوئی

دوشیزگی کے احساس سے بے نیاز

کالے خون میں نہائی

کنواری بیوہ کی مانند

پیک دان کے جھاگ میں لت پت پڑی رہی

جس کے نحیف گھٹنوں سے چپکے

شکستہ سانسوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے

تلخ اداسیوں کے میل کی دراڑوں پر کندہ

سفر کی الجھنوں کے پیلے ستم

سگریٹ کے پھیلتے دھوئیں میں لپٹے

برہنہ خواب کے ریشمیں بدن پر بکھری

تمام تر سنگینیاں سمیٹنے کے بعد

الگوس اور اوڈائن سے شراب مانگتے تو

تشنگی کے گہرے سراب چھلکتے

وہ تشنگی

رات کے سرخ لوتھڑوں میں

کس تمازت سے ہنسی

درختوں سے سر پٹکتی ہوئی

مزید غزلیں از حسن علوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں