ہاہاہا ۔ ۔ ۔ پڑھ کر انجواۓ کیجیۓ اور دوسروں سے شئیر بھی کیجیۓ
اقوام متحدہ نے ایک سروے کرایا،
جس کے مطابق شوہروں کو بھی دنیا کے بعض ممالک میں تشدد کا سامنا ہے…
شوہروں کی ٹھکائی کرنے میں
اول مصری خواتین آئی ہیں…
دوسرے نمبر پر بھارت اور برطانیہ کی خواتین ہیں…
ویسے مصری خواتین کے جس قسم کے ہاتھ ہوتے ہیں..
ایک چپیڑ بھی کافی ایریا کور کر لیتی ہے….
یعنی اگر چپیڑ کا نشانہ گال ہو تو ماتھا اور گردن بونس میں لال ہو جاتی ہیں….
اور بھارتی و برطانوی خواتین ٹن ہونے کے بعد
دیکھتی بھی نہیں ہوں گی کہ بچارے شوہر کو لگ کدھر رہی ہیں…
شوہر بچارہ دیکھنے سے قاصر صرف محسوس کرتا ہو گا…
بھارتی و برطانوی شوہروں کو پٹنے کے بعد پوچھا جائے
کہ مار کیوں پڑی..
تو کچھ کو مار اس لیے پڑی ہوتی ہے کہ بیوی کو ،
بوائے فرینڈ سے ملنے سے منع کیا تھا…
اور کچھ کو اس لیے پڑی کہ بیوی نے ،
ان کو گرل فرینڈ سے کیا تھا…
ایک دوسرے کو منع نہ کرنے البتہ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں..
پاکستانی خواتین کا نام اس لسٹ میں نہ ہونا اکثریتی پاکستانی مرد حضرات کے لیے باعث حیرت نہیں ہے….
اور جن کے لیے باعث حیرت ہے
ان سے مجھے دلی ہمدردی ہے…
پاکستانی خواتین کا طریقہ واردات مختلف ہے…
تشدد کی بھی اقسام ہیں….
غالبا یہ جسمانی تشدد کا سروے تھا..
اگر ذہنی تشدد کا ہوتا تو پاکستانی خواتین ٹاپ کو بھی ٹاپ کرتیں…
پاکستانی خواتین کے تشدد اور سیاستدانوں کی کرپشن میں واحد مشترک بات ان کا ثابت نہ کر سکنا ہے….
مثال کے طور پر اگر آپکو بیگم صاحبہ کی کال آئے.
اور کہا جائے کہ ایمرجنسی ہے گھر پہنچیں ..
آپ دوستوں کی محفل چھوڑ کر،
موٹر سائیکل بھگا کر کم از کم دو ایکسیڈنٹ سے بچ کر
گھر پہنچیں تو کچھ یوں کہا جائے….
اچھا ہوا آپ آ گئے..
آدھا کلو دہی اور ایک گٹھی پودینہ لا دیں بریانی بنانی ہے….
آپ پوچھیں..
یہ ایمرجنسی تھی…?
تو آگے سے جواب ملتا ہے
کہ سات بجے گیس چلی جائے گی…
آدھا گھنٹہ رہ گیا ہے..
یہ کم ایمرجنسی ہے…؟؟
ایسے موقع پر شوہر بچارہ گو نواز گو تو کہہ سکتا مگر
گو بیوی گو نہیں..
پاکستانی خواتین کے تشدد کی ایک قسم میں
جب کسی فنکشن پر جانے کے لیے، بیگم صاحبہ
الماری سے کم از کم بیس نئے سوٹ برآمد کر کے،
آپ سے کہیں اس میں سے پہننے والا تو کوئی نہیں…
اب شوہر بچارے یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ
اگر پہننے والے نہ تھے تو لیے کیوں تھے.. ..
مگر تشدد یہاں ختم نہیں ہوتا…
بازار پہنچ کر فنکشن کے لیے سوٹ لینے کی بجائے ،
لان کی سیل سے دس جوڑے لے کر کہتی ہیں ،
بس چلیں ، فنکشن پر ان میں سے ہی پہن لوں گی….
ہمارے سامنے ایک. جوڑا رہتے ہیں…
عمر لگ بھگ پچاس سال ہو گی…
ایک دن میں ان کے پاس بیٹھا تھی کہ انکل نے ،
آنٹی کو ایک نہایت آسان بات کوئی لگ بھگ دس آسان ترین طریقوں سے سمجھانے کی” آدھا گھنٹہ ” کوشش کی …
آدھے گھنٹے بعد آنٹی بولیں…
جاؤ میرا سر نہ کھاؤ…
آپ تو فارغ ہیں ….
چھوٹے موٹے تشدد میں،
میسج کی بیل کیوں آف ہے؟
آفس جلدی کیوں جا رہے.. آج آفس سے لیٹ کیوں ہیں…?
ماریہ بتا رہی تھی آج آپ آفس ٹائم میں کسی ہوٹل میں داخل ہو رہے تھے،?
یہ سرفراز نام سے سیو، نمبر کس کا ہے؟
پہلے تو نہ تھا..?
شوہر بچارے کہتے ہیں کل ہی ٹرانسفر ہو کر آیا ہے ..
کچھ تو یقین کر لیتی ہیں ،
بعض اخیر خواتین ، مردانہ آواز کنفرم کرنے کے لیے،
نمبر سیو کر کے اپنے موبائل سے فون بھی کر دیتی ہیں…
پھر آگے آپکی قسمت کال سرفراز اٹھاتا ہے
یا اس کی بیوی…
تشدد کی سب سے بھیانک قسم وہ ہے
جس میں خواتین نہایت خود کش ، کھانا بنا کر،
آپ سے بہت لاڈ سے پوچھتیں ہیں..
اچھا بنا؟
ظاہر ہے..
ناں کی گنجائش نہیں نکلتی ،
کہ اگلے ٹائم کی بھی گھر سے ہی کھانی ہے..
میرا خیال ہے کہ ،
پاکستانی خواتین کے تشدد پر ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے..
جس کے کم از کم پانچ ہزار صفحات ہوں گے اور
آخری صفحے پر "حصّہ اوّل” لکھا ہو گا…

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔