پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حیرت سہروردی کی غزلیں — Hairat Saharvardi Ghazals

حیرت سہروردی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہر چوٹ پر زمانے کی ہم مسکرائے ہیں (غزل)

ہر چوٹ پر زمانے کی ہم مسکرائے ہیں

لیکن ترے خیال میں آنسو بہائے ہیں

حد کو پہنچ گئی ہے مری نامرادیاں

منزل کے پاس آ کے قدم ڈگمگائے ہیں

اے زلف کائنات تجھے کیا خبر کہ ہم

کن پیچ و خم سے چھٹ کے ترے پاس آئے ہیں

اے جان کائنات ترے انتظار میں

ہم نے کئی چراغ جلائے بجھائے ہیں

جو چل پڑے تھے عزم سفر لے کے تھک گئے

جو لڑکھڑا رہے تھے وہ منزل پہ آئے ہیں

حیرتؔ نظام کہنہ کی تاریکیوں میں بھی

ہم نے نظام تازہ کے دیپک جلائے ہیں

مزید غزلیں از حیرت سہروردی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں