پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حیدر نایاب کی غزلیں — Haider Nayab Ghazals

حیدر نایاب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایک بوسیدہ عمارت (نظم)

ایک بوسیدہ عمارت

وسط میں کھنڈروں کے استادہ ہے یوں

جیسے ذہن آدمی میں

بھولی بصری داستانیں خیمہ زن

اوپری منزل کے کمروں میں مچلتی ہیں شبیہیں

کچھ سیہ اور کچھ سپید

رات کے ڈھلنے سے پہلے

جھانکتی ہیں روزنوں سے جو خلاؤں کی طرف

صحن میں ہیں ایک جانب کچھ مزار

جن کی بالیں پر ابھی باقی ہیں محرابی نشاں

شام سے جن میں سلگ اٹھتے ہیں یادوں کے چراغ

دل ہے جن سے داغ داغ

مزید غزلیں از حیدر نایاب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں