پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حافظ دکنی کی غزلیں — Hafiz Dakni Ghazals

حافظ دکنی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

شہی منجے مبارک ہور حسن لایزالی (غزل)

شہی منجے مبارک ہور حسن لایزالی

منجے کوں اچھو گدائی ہور عشق لااوبالی

رخسار کوں تمارے قامت کوں دیک موزوں

گل آفتاب کوئی کئے کوئی کئے سرو کی ڈالی

جس پر پرم کا پودا تالیس کیا مطاع ہیں

پرتا ہے جیوں دنیا ہے دار کی دلالی

کہتے طبیب منجہ کوں ہے عشق کا دیوانہ

عارف ولی کتے ہیں جز لولئی وصالی

کر گل بدن حافظؔ کوں یوں مہرسوں کرم تھے

دیتا دماغ تازا کر گئے ہیں گل نہالی

دیکھو پیاسکی نے کیا سحر منجھ پو کر گئے (غزل)

دیکھو پیاسکی نے کیا سحر منجھ پو کر گئے

دل سات دل ملا کر دل چھین منجھ بسر کئے

بے دل ہو میں دیوانی سد بد جو کھو رہی ہوں

جھٹکا لگا نین کا کر تل میں جو خبر گئے

کیسا یو درد نیہ کا ہے لا دوا جگت میں

مل کر طبیب سارے منجھ دیک ہور شہر گئے

او سخت ہے سجن کیا جن پیو باج جیتیاں

اک تل فراق شہ کا منجھ پر قرن گزر گئے

مشتاق جد سے ہئی ہوں حافظؔ ترے درس تھے

کئے لک برس جو تل تل میرے اپر گزر گئے

مزید غزلیں از حافظ دکنی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں