حافظ حمزہ سلمانی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نہ سوال ہے نہ جواب ہے نہ ہی اور مجھ کو خیال ہے (غزل)
نہ سوال ہے نہ جواب ہے نہ ہی اور مجھ کو خیال ہے
ترا تذکرہ ہی درون دل مری زندگی کا مآل ہے
نہ ہوس ہے دولت و مال کی نہ ہی تخت کی نہ ہی تاج کی
جو بھی مل گیا کبھی زر مجھے تو مرے لیے ہی وبال ہے
مرا کون ہے جو سوا ترے کبھی میرا واقف حال ہو
تو قریب ہے رگ جاں سے بھی تو ہی جانتا ہے جو حال ہے
ترے در پہ سر بہ سجود ہے ترے در کا ہی ہے وہ معتکف
یہ جبین حمزہؔ جو جھک گئی تو پھر اس کا اٹھنا محال ہے
نہ جانے کیوں مرا یہ دل اداس ہے (غزل)
نہ جانے کیوں مرا یہ دل اداس ہے
کہیں وہ شخص میرے آس پاس ہے
تری جدائی میں کٹے نہ رات دن
جہاں میں کون میرا غم شناس ہے
ترے عذار کا دوانہ ہو گیا
کہ تیرے عشق کی صنم یہ پیاس ہے
بچھڑ گیا جسے کہ برسوں چاہا تھا
کہ لوٹ آئے رب سے التماس ہے
مزید غزلیں از حافظ حمزہ سلمانی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں