پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حدید فاطمہ کی غزلیں — Hadeed Fatema Ghazals

حدید فاطمہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پہلے لگتا تھا بن تیرے مر جاؤں گا (غزل)

پہلے لگتا تھا بن تیرے مر جاؤں گا

تو نے چھوڑا تو پھر میں کدھر جاؤں گا

تو بھی لگتا ہے مجھ کو زمانے سا ہی

تیرے دل سے بھی اک دن اتر جاؤں گا

تیری عادت نے مجھ کو بگاڑا ہے پر

ایک دن دیکھنا میں سدھر جاؤں گا

پھر ترے پاس سے دیکھنا کیسے میں

تجھ کو دیکھے بنا ہی گزر جاؤں گا

آج باتوں میں ہوں تیری نظروں میں ہوں

جلد دل میں ترے ہو امر جاؤں گا

تیری نظر کرم کی ہی بس دیر ہے

یہ جو بگڑا ہوا ہوں سنور جاؤں گا

اس کی یادیں رہیں گی مرے ساتھ ساتھ

شہر یہ چھوڑ کر اب اگر جاؤں گا

ایک دن چھوڑ یہ غم زدوں کا جہاں

بن میں گزری پرانی خبر جاؤں گا

بن کے بادل ہواؤں کے سنگ اڑ کے میں

ڈھونڈنے تجھ کو ہر اک نگر جاؤں گا

کیا کہا تجھ کو مجھ پر بھروسہ نہیں

تجھ کو لگتا ہے کہ میں مکر جاوں گا

ہوں محبت محبت محبت ہوں میں

تیرا دل تو نہیں ہوں جو بھر جاؤں گا

آج خوشبو مری ہوگی کل چھاؤں بھی

پھول ہوں آج کل بن شجر جاؤں گا

سسکیوں کو دبا کے رویا ہوں (غزل)

سسکیوں کو دبا کے رویا ہوں

اپنے آنسو چھپا کے رویا ہوں

رنج و غم اپنے بے بسی دل کی

اپنے رب کو بتا کے رویا ہوں

سوچ کر یہ کہ بہہ ہی جائے غم

آنسوؤں میں سما کے رویا ہوں

جس کو کھونے کا ڈر سا رہتا تھا

دیکھو اس کو میں پا کے رویا ہوں

اس کی خاطر اسی کو چھوڑا ہے

اس کو خوشیاں دلا کے رویا ہوں

تیرا غم تو ہوا نصیب مجھے

چلو کچھ تو کما کے رویا ہوں

زخم اک دل پہ کھا کے رویا ہوں

واسطے بے وفا کے رویا ہوں

سو طرح کے سوال ہوں گے سو

میں بہانہ بنا کے رویا ہوں

بھری محفل میں اپنی باتوں سے

باقی سب کو ہنسا کے رویا ہوں

مجھ کو دیکھو حدیدؔ چہرے پر

مسکراہٹ سجا کے رویا ہوں

مزید غزلیں از حدید فاطمہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں