پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حبیب انور کی غزلیں — Habeeb Anwar Ghazals

حبیب انور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کسی بھی حال میں رسوا نہیں ہوں (غزل)

کسی بھی حال میں رسوا نہیں ہوں

ابھی آنکھوں سے میں ٹپکا نہیں ہوں

نوازش اور ابھی تھوڑی نوازش

ابھی ٹوٹا ہوں میں بکھرا نہیں ہوں

ہجوم درد و غم ہیں ساتھ میرے

میں تنہا ہو کے بھی تنہا نہیں ہوں

مرے ہنستے ہوئے چہرے سے پوچھو

میں سہتا ہوں مگر کہتا نہیں ہوں

تری آنکھوں سے ہے امید باقی

ابھی تک ہوش ہے بہکا نہیں ہوں

سوائے خالق مطلق کے انورؔ

کسی کے سامنے جھکتا نہیں ہوں

میرے اپنے ہی نہیں ساتھ نبھانے والے (غزل)

میرے اپنے ہی نہیں ساتھ نبھانے والے

کیسے کہہ دوں مرے دشمن ہیں زمانے والے

لوگ دیکھا کئے شعلوں کا مزاج ہستی

ہم جھلستے ہی رہے ہم تھے بجھانے والے

میں ابھرتا ہی رہا عزم جواں کے ہاتھوں

مٹ گئے خود مری ہستی کو مٹانے والے

مزید غزلیں از حبیب انور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں