پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گنجن ناگر شاعر بکر کی غزلیں — Gunjan Nagar Shayar Bakar Ghazals

گنجن ناگر شاعر بکر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوئی رشتہ کوئی بندھن نہیں ہے (غزل)

کوئی رشتہ کوئی بندھن نہیں ہے

مجھے گھر جانے کا اب من نہیں ہے

چلا جاؤں کہ اب میں لوٹ آؤں

مجھے ایسی کوئی الجھن نہیں ہے

اجالوں میں اندھیرے ڈھونڈ لیں گے

جنہیں مالک ترا سمرن نہیں ہے

کبھی اس پریم کی دیکھو ویتھا تم

جہاں رادھا تو ہے موہن نہیں ہے

یہاں اب شیو کی مہما کون گائے

یہ کلیگ ہے یہاں راون نہیں ہے

ترے جانے سے یوں لگنے لگا ہے

ہردے میں اب میرے کمپن نہیں ہے

کبھی سندیہ ہو تو یاد رکھنا

ادھرمی کے لئے درشن نہیں ہے

مجھے اب جیت کر بھی کیا ملے گا

مرا کوئی بھی اب دشمن نہیں ہے

دعا پڑھتا رہا اس کے لیے میں

سوا اس کے کوئی پوجن نہیں ہے

ترے تن پہ سجے زیور بہت ہیں

مری ماں کے دئے کنگن نہیں ہیں

اس قدر بھی تو کوئی اپنا بنا لے مجھ کو (غزل)

اس قدر بھی تو کوئی اپنا بنا لے مجھ کو

اپنے ہاتھوں سے کھلا دے دو نوالے مجھ کو

جب مجھے موت ہی دینی ہے تو دے دے مولیٰ

دیر کس بات کی اب آ نا اٹھا لے مجھ کو

تیرے ہاتھوں کہ مجھے مہندی نہیں بننا ہے

ان لکیروں سا سمجھ کے تو سجا لے مجھ کو

تھوڑی جلدی ہے تجھے دیکھنے کی ضد بھی ہے

کیا پتہ موت کبھی آئے منا لے مجھ کو

مزید غزلیں از گنجن ناگر شاعر بکر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں