پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

غنچہ جعفری کی غزلیں — Guncha Jafari Ghazals

غنچہ جعفری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کبھی نصیب سے آئے جو تیری بانہوں میں (غزل)

کبھی نصیب سے آئے جو تیری بانہوں میں

ہزاروں پھول کھلے تھے مری نگاہوں میں

یوں کسمپرسی کے عالم میں آج سوچتی ہوں

بڑے عجیب نشے تھے تری پناہوں میں

میں سانس بھی نہیں لیتی کہ دل کو خوف سا ہے

ابھی ہے زہر گئی رت کا میری آہوں میں

تری تلاش میں در در پھرے مگر اے دوست

بھٹک کے رہ گئے ہم زندگی کی راہوں میں

یہ جان لیوا کٹھن دن گزر ہی جائیں گے

کبھی تو لوٹ کے آؤ گے ان نگاہوں میں

مزید غزلیں از غنچہ جعفری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں