پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گلزار مرادآبادی کی غزلیں — Gulzar Moradabadi Ghazals

گلزار مرادآبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہے ناراض وہ تو ملاقات تو کر (غزل)

ہے ناراض وہ تو ملاقات تو کر

جوابات دے کچھ سوالات تو کر

خطا‌ وار ہیں ہم سزاوار بھی ہیں

تو بس در گزر کر مسافات تو کر

ہے پر لغزشوں سے کہانی ہماری

تو ستار ہے کچھ کرامات تو کر

یوں تو زندگی گزری گمراہی میں پر

گماں نیک رکھ تو شروعات تو کر

ہے امید پر دنیا قائم اے گلزارؔ

منا لے اسے تو مناجات تو کر

ارے خدا کے بندے خود کو رب کی سمت موڑ تو (غزل)

ارے خدا کے بندے خود کو رب کی سمت موڑ تو

وجود بخشا جس نے تجھ کو رشتہ اس سے جوڑ تو

بڑی ہی سہل و آساں زندگی ہو جائے گی تری

تو اتباع خواہشات زندگی کو چھوڑ تو

جو لمبے لمبے خواب دیکھ رکھے ہیں بھرم ہے محض

ہے عقل مند تو اگر تو اس بھرم کو توڑ تو

ہے مدتوں سے تیرے انتظار میں بھی اک لحد

بھلائی چاہے واں تو نفس اپنا کچھ مروڑ تو

جواب دینا چاہے گر تو منکر و نکیر کو

تو فکر آخرت میں اپنے آپ کو نچوڑ تو

جاتی ہو جاؤ جاں جانا چاہو تم (نظم)

جاتی ہو جاؤ جاں جانا چاہو تم

رک بھی سکتی ہو جو رکنا چاہو تم

چھوٹ ہے تم کو بھلا دینا وہ سب

یادیں میری جو بھلانا چاہو تم

میں بھی ہوں تیار سننے کے لیے

آج کہہ لو جو بھی کہنا چاہو تم

تم بتانا مجھ کو دلوا دوں گا میں

گر نہ مل پائے جو پانا چاہو تم

جب جی بھر جائے تمہارا دنیا سے

لوٹ آنا پھر جو آنا چاہو تم

ساتھ اپنے پاؤگی تم ہر گھڑی

جب بھی میرے ساتھ چلنا چاہو تم

چھونا ہے گر آسماں تم کو تو لاؤ

پر لگا دوں میں جو اڑنا چاہو تم

آنے جانے میں ہے تم کو اختیار

در کھلا ہے جب بھی آنا چاہو تم

میں نہیں صوفیٔ کامل کوئی جو

عشق بھی بس صوفیانہ چاہو تم

کیا کمی ہے آشیانے میں مرے

جو نیا اک آشیانا چاہو تم

گنگنا لینا مری یہ نظم تم

گر کبھی کچھ گنگنانا چاہو تم

مزید غزلیں از گلزار مرادآبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں