پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گل گلشن کی غزلیں — Gul Gulshan 1 Ghazals

گل گلشن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کسی کی کوئی خطا نہیں ہے (غزل)

کسی کی کوئی خطا نہیں ہے

مجھے شکایت گلہ نہیں ہے

رہی ہوں سب کے دکھوں میں شامل

وفا کا کوئی صلہ نہیں ہے

حریف میری رہی ہے دنیا

کوئی بھی مخلص ملا نہیں ہے

ہمیں سے گلشنؔ کی آبرو ہے

گلوں میں بوئے وفا نہیں ہے

کبھی کبھی یہ سوچتی ہوں (نظم)

کبھی کبھی یہ سوچتی ہوں

آخر میں ٹیچر کیوں ہوں

کچھ اور نہ کر سکی

کیا اس لیے میں ٹیچر ہوں

جواب یہی بس آتا ہے

سب کچھ کر سکتی ہوں

شاید اسی لیے میں ٹیچر ہوں

ننھے منے بچوں میں

میں اپنا بچپن دیکھتی ہوں

کسی میں سر سیدؔ

کسی میں کلامؔ دیکھتی ہوں

کہ مجھے صرف کتابوں کے

نصاب ہی پڑھانے ہیں

یا کہ ان کے ذہن کی کوری تختی پر

کچھ اور لکھنا ہے

بچے تو کچی مٹی کے لوندے ہیں

انہیں مجھے ہی سنوارنا سجانا ہے

اور انسانیت کے سانچے میں ڈھال کر

ایک بہتر انسان بنانا ہے

اگر میں یہ سب کچھ کر سکی تو

کامیاب ہے میرا مقصد

میرا کام سے محبت

خدا کی خاص رحمت

کبھی کبھی سوچتی ہوں

مجھے ہی تو بنانی ہے

ان نونہالوں کی شخصیت

جو آج کمزور پودے ہیں

کل سایہ دار درخت ہوں گے

یہی قوم و ملت کے بخت ہوں گے

مزید غزلیں از گل گلشن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں