گرجا ویاس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تیرے میرے خواب جدا (غزل)
تیرے میرے خواب جدا
خوابوں کے اسباب جدا
میرے دشمن تیرے دوست
دونوں کے احباب جدا
تیرا میرا ساتھ ہے یوں
جوں صحرا سے آب جدا
لب سے ساغر کیا ملتے
محفل کے آداب جدا
سونا سونا دل میرا
دریا سے ہے آب جدا
آنکھ میں آنسو ٹھہرا ہے (غزل)
آنکھ میں آنسو ٹھہرا ہے
دل پر غم کا پہرا ہے
اک دن بھر ہی جائے گا
گھاؤ جو دل میں گہرا ہے
میری چاروں سمت ابھی
رنج و الم کا صحرا ہے
خوف کہاں میرے دل میں
یہ سردی کا لہرا ہے
میری بات پہ کیوں چپ ہے
کیا تو گونگا بہرا ہے
مزید غزلیں از گرجا ویاس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں