پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

غزل جعفری کی غزلیں — Ghazal Jafari Ghazals

غزل جعفری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تم سے بچھڑ کے خود سے بھی ہم دور ہو گئے (غزل)

تم سے بچھڑ کے خود سے بھی ہم دور ہو گئے

گمنام ہو کے اور بھی مشہور ہو گئے

یہ اور بات تم نہ سہی دوسرا سہی

کچھ فیصلے تو ہم کو بھی منظور ہو گئے

شہرت جنہیں ملی تھی ہماری دعاؤں سے

قدرت کی شان ہم سے بھی مغرور ہو گئے

میں نے تو تم کو ٹوٹ کے چاہا تھا جان جاں

تم جانے کس خیال سے مجبور ہو گئے

ہاں اپنی شاعری پہ ہمیں ناز ہے غزلؔ

کہنے کو اپنے خواب کئی چور ہو گئے

آج اس کا مجھے اظہار تو کر لینے دو (غزل)

آج اس کا مجھے اظہار تو کر لینے دو

پیار ہے تم سے مجھے پیار تو کر لینے دو

تم نہیں ہو تو ادھوری ہے ابھی میری حیات

آج اس بات کا اقرار تو کر لینے دو

اس کو شاید کبھی اپنا بھی خیال آتا ہو

اس بہانے ہمیں سنگھار تو کر لینے دو

عمر بھر میں نے تراشے ہیں جو پتھر کے صنم

ان سے تم پیار کا اظہار تو کر لینے دو

اپنی ہستی کو لٹایا ہے غزلؔ جس کے لئے

آج اس شخص کا دیدار تو کر لینے دو

میں ایک گوشت کا لوتھڑا تھی (نظم)

میں ایک گوشت کا لوتھڑا تھی

جسے کچھ خبر نہ تھی

وہ گوشت کا نرم و نازک ٹکڑا

محتاج تھا

کسی کی آغوش کا

کسی کے پیار کا

کسی کے حساس جذبوں کا

وہ سایہ تھا

میرے لئے

میرے ہر جذبے پر حاوی تھا

آج میں کلی سے پھول بنی

مگر وہ سایہ نہ جانے کہاں ہے

ایک ہوک ہے

ایک حسرت ہے

ایک خلش ہے

میری ماں کہاں ہے

مزید غزلیں از غزل جعفری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں