پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

غنی غیور کی غزلیں — Ghani Ghayoor Ghazals

غنی غیور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

باغی حدود سے بہت آگے نکل گئے (غزل)

باغی حدود سے بہت آگے نکل گئے

سورج چھوا نہ تھا کہ مرے ہاتھ جل گئے

یہ حیرتوں کے بیچ میں حیرت زدہ نقوش

کیسے تماشبین تھے پتھر میں ڈھل گئے

جذبات میں کچھ اس طرح اس کا بدن تھا سرخ

زنجیر آہنی کے کڑے ہی پگھل گئے

بگلوں سے ان کے روپ بھگت بن کے آئے کچھ

مکھی کو یار چھوڑ کے ہاتھی نگل گئے

ٹیلے سے قہقہوں کی پھواروں میں تھے غنیؔ

تیر ایک آنکھ والے اچانک اچھل گئے

کھوٹا سکہ کوئی لے ممکن نہیں (غزل)

کھوٹا سکہ کوئی لے ممکن نہیں

اور بٹوے میں رہے ممکن نہیں

عشق تیرے نے اجاڑا میرا دل

غیر کی الفت اگے ممکن نہیں

ہونے کو ہے عمر تیرے کوچے میں

یہ قدم آگے بڑھے ممکن نہیں

ڈوب کر بھی جاری رہتا ہے سفر

مہر مغرب سے چڑھے ممکن نہیں

اپنے تھیلے میں ہی رہنے دو اسے

اون کی بلی چلے ممکن نہیں

مزید غزلیں از غنی غیور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں