پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

غالب ایاز کی غزلیں — Ghalib Ayaz Ghazals

غالب ایاز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کبھی گمان کبھی اعتبار بن کے رہا (غزل)

کبھی گمان کبھی اعتبار بن کے رہا

دیار چشم میں وہ انتظار بن کے رہا

ہزار خواب مری ملکیت میں شامل تھے

میں تیرے عشق میں سرمایہ دار بن کے رہا

تمام عمر اسے چاہنا نہ تھا ممکن

کبھی کبھی تو وہ اس دل پہ بار بن کے رہا

اسی کے نام کروں میں تمام عہد خیال

درون جاں جو مرے سوگوار بن کے رہا

اگرچہ شہر میں ممنوع تھی حمایت خواب

مگر یہ دل سبب انتشار بن کے رہا

بس تیرے لیے اداس آنکھیں (غزل)

بس تیرے لیے اداس آنکھیں

اف مصلحت نا شناس آنکھیں

بے نور ہوئی ہیں دھیرے دھیرے

آئیں نہیں مجھ کو راس آنکھیں

آخر کو گیا وہ کاش رکتا

کرتی رہیں التماس آنکھیں

خوابیدہ حقیقتوں کی ماری

پامال اور بد حواس آنکھیں

درپیش جنوں کا مرحلہ اور

فاقہ ہے بدن تو پیاس آنکھیں

مزید غزلیں از غالب ایاز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں