گوتم راج رشی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
لمحہ گزر گیا ہے کہ عرصہ گزر گیا (غزل)
لمحہ گزر گیا ہے کہ عرصہ گزر گیا
ہے کون وو جو وقت کی سازش یے کر گیا
اب عمر تو یے بیت چلی سوچتے تمہیں
اتنا ہوا ہے ہاں کہ ذرا میں سنور گیا
سمٹا تھا جب تلک وو ہتھیلی میں ٹھیک تھا
پہنچا لبوں پہ لمس تو نس نس بکھر گیا
یوں تو دہک رہا تھا وو سورج سا دور سے
جو پاس جا کے چھو لیا کیسا سحر گیا
دیکھوں تجھے قریب سے فرصت سے چین سے
میرا یے خواب مجھ کو لیے در بہ در گیا
اک روز تیرا نام سر راہ لے لیا
چلتا ہوا یہ شغل اچانک ٹھہر گیا
مصرع سسک رہا تھا اکیلا جو دیر سے
یاد اس کی آ گئی تو غزل میں اتر گیا
اجلی اجلی برف کے نیچے پتھر نیلا نیلا ہے (غزل)
اجلی اجلی برف کے نیچے پتھر نیلا نیلا ہے
تیری یادوں میں یہ سرد دسمبر نیلا نیلا ہے
دن کی رنگت خیر گزر جاتی ہے تیرے بن لیکن
کتھئی کتھئی راتوں کا ہر منظر نیلا نیلا ہے
دور ادھر کھڑکی پر بیٹھی سوچ رہی ہو مجھ کو کیا
چاند ادھر چھت پر آیا ہے تھک کر نیلا نیلا ہے
تیری نیلی چنری نے کیا حال کیا باغیچے کا
نارنگی پھولوں والا گل مہر نیلا نیلا ہے
بادل کے پیچھے کا سچ اب کھولا تیری آنکھوں نے
تو جو نہارے روز اسے تو امبر نیلا نیلا ہے
حسن بھلے ہو روشن تیرا لال گلابی رنگ لئے
عشق کا تیرے پرتو لیکن دل پر نیلا نیلا ہے
اک تو تو بھی ساتھ نہیں ہے اوپر سے یہ بارش اف
گھر تو گھر سارا کا سارا دفتر نیلا نیلا ہے