پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

گوہر بیگم گوہر کی غزلیں — Gauhar Begum Gauhar Ghazals

گوہر بیگم گوہر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آئیے اے جان عالم آئیے (غزل)

آئیے اے جان عالم آئیے

اپنے بندے پر کرم فرمائیے

عید آئی اور گیا ماہ صیام

چاند سا منہ آپ تو دکھلائیے

سال بھر گزرا امید وصل میں

عید کا دن ہے گلے لگ جائیے

اک گھڑی بھی بیٹھنا دوبھر ہوا

دل کو سمجھا لیں گے اچھا جائیے

وصل کی کہتا ہوں جب گوہرؔ سے میں

ہنس کے کہتے ہیں کہ منہ بنوایئے

مزید غزلیں از گوہر بیگم گوہر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں